• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی: خواجہ آصف اور شفقت محمود آمنے سامنے


قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے شفقت محمود آمنے سامنے آگئے۔

رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے شفقت محمود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اکہ جو یہاں تقریر کررہا تھا، شہباز شریف کا ملازم رہا ہے، شہباز شریف نے اُسے پنجاب بینک کا ڈائریکٹر بنایا، شہباز شریف نے اسے برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی سے پاؤنڈ دلوائے۔

خواجہ آصف نے شفقت محمود پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو آج شہباز شریف کے خلاف گفتگو کررہا تھا اس نے لاکھوں پاؤنڈ شہباز شریف کی معرفت لیے۔

ان الزامات کا جواب دیتے ہوئےشفقت محمود نے کہا کہ 2008 میں سیاست میں آنے سے پہلے وہ کنسلٹنسی کرتے تھے، اس کا معاوضہ ملتا تھا اور وہ ٹیکس بھی دیتے تھے، لیکن یہ ثابت کردیں کہ اگر انہوں نے پنجاب گورنمنٹ سے ایک روپیہ بھی لیا ہے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

تازہ ترین