• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چودھری اور شیخ رشید آمنے سامنے آگئے

کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء فواد چودھری اور شیخ رشید آمنے سامنے آگئے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وہ سینئر ترین پارلیمنٹرین ہیں، اتنا بے وقوف نہیں کہ وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر سمجھوتہ ایکسپریس کو بند کرنے کا بڑا فیصلہ کروں، فواد چودھری کو عادت ہے دوسروں کی منسٹریز میں منہ مارنے کی۔

سمجھوتا ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیخ رشید احمد اور فواد چودھری کی نوک جھونک ہوئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنا ہی بہتر ہے، فواد چودھری اس فیصلے کی مخالفت میں بول اٹھے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فواد چودھری میرا بھائی ہے، وہ ہلکی پھلکی موسیقی کابینہ میں جاری رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس کی زد میں شیخ صاحب آ گئے، وہ اس طرح کی سریلی دھنیں بجاتے رہتے ہیں اور ہم سنتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین