• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اور کزن 12روز کیلئے ریمانڈ پر نیب کے حوالے


لاہور(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن )کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور انکے کزن یوسف عباس شریف کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 21اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔دوران سماعت احتساب عدالت کے جج نے نیب سے استفسار کیا کہ جب پاناما کیس سامنے آیا تو وہاں مریم کےشیئرز کی بات کیوں نہیں آئی، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رپورٹ میں بات آئی تھی، مزیدپوچھ گچھ کرنی ہے، جبکہ مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گرفتاری کاکوئی جوازنہیں۔چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں نیب ہیڈ کوارٹر سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، کمرہ عدالت میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر، بیٹا جنید صفدر، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر، رانا محمد اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے چوہدری شوگر ملزکیس کی سماعت کی۔نیب وکیل نے درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی شیئرز ہولڈرز ہیں ، انکے اکائونٹ سے مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں جس پر تفتیش کیلئے مریم نواز کو دو بار نیب آفس طلب کیا گیا۔

تازہ ترین