• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نے مہاجرین سے متعلق ہتک آمیز الفاظ نہیں کہے، بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، ترجمان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے سابق صدر کی جانب سے 7اگست 2019ءکو کی جانے والی تقریر پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے برصغیر کی تقسیم کے وقت ہجرت کرکے پاکستان آنے والے مہاجرین سے متعلق کوئی ہتک آمیز الفاظ نہیں کہے۔ ایک بیان میں عامر فدا پراچہ نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ عناصر جان بوجھ کر سابق صدر کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے کوئی بھی ہتک آمیز الفاظ کسی بھی طبقے کے خلاف نہیں کہے۔
تازہ ترین