نگرپارکر میں ہونےوالی بارش نےرنگ جمادیا ہے۔
ننگر پارکر کی وادی میں بارش کچھ ایسے کھل کر برسی کے سارے رنگ نکھر گئے، پہاڑی چوٹیوں سے بارش کے دھارے خوشی کے گیت گاتے برساتی ندیوں میں رقص کرتے دکھائی دیئے۔
کارونجھر سے نکلنے والی برساتی ندیوں گودھرو اور بھٹیاری میں برساتی ریلوں کی شرکش لہریں اٹھلاتی اور شور مچاتی بہنے لگی۔
موروں ،پہاڑوں ، برساتی ندیوں اور سبزے کے امتزاج نے اس وادی کو جنت نظیر بنا دیا ہے ۔