• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 ،اگست ،ہماری آزادی کا دن ہے۔اس کو مزید خاص بنائیں اور تیار کریں ،’’سال گرہ کیک ‘‘،تراکیب ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں ۔

چاکلیٹ کیک

اجزاء: میدہ ایک کپ ،انڈے دو عدد ،بیکنگ پائوڈرایک کھانے کا چمچہ ،چینی ایک کپ ،ونیلا ایسنس ایک چمچہ،بادام ،پستے اور کوکو چاکلیٹ پائوڈر ایک چمچہ، مکھن سو گرام

ترکیب : ایک پیالے میں مکھن اور انڈوں کوڈال کر پھینٹ لیں ، پھر چینی پیس لیں اور تھوڑی تھوڑی ڈال کر پھینٹتی جائیں جب آمیزہ یک جا ہو جائے تو ونیلا ایسنس شامل کردیں ۔ا ب ایک دوسرے پیالے میں میدہ ،چاکلیٹ کوکو اور بیکنگ پائوڈرڈال کر اچھے طرح ملائیں اسے انڈے کے آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح یک جا کرکے اوون میں رکھ کر بیک کرلیں ۔مزیدار چاکلیٹ کیک تیار ہے۔

کریمی کیک

اجزا: کریم ایک پیالی، چینی ایک پیالی(پسی ہوئی )،میدہ ایک پیالی، بیکنگ پائوڈر ایک چائے کا چمچہ ،انڈے دوعدد ،نمک ایک چٹکی ،ہرا فوڈ کلردو چائے کے چمچے

ترکیب: ایک پیالے میں کریم اور چینی ڈال کر ملائیں،پھر اس میں انڈوں کی زردیاں شامل کرکے پھینٹ لیں۔میدہ چھان لیں اور اس میں انڈوں کاآمیزہ شامل کردیں۔بیکنگ پائوڈر کو تھوڑے سےپانی میں گھول کر کریمی آمیزے میں ڈال دیں ۔ انڈوں کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ خوب جھاگ بن جائیں،اب اسےمیدے اور انڈوں کے مرکب میں شامل کرکے آمیزہ کیک پین میں ڈال دیں اور اسے اوون میں رکھ کر ۔ دوسو ڈگری سینٹی گریڈ پر اتنا بیک کریں کہ وہ سخت ہوجائے۔کریم میں ہرا فوڈ کلر شامل کرکے کیک پر پھیلا دیں ۔14 اگست کا مزیدار کریمی کیک تیار ہے ۔

ونیلا کپ کیک

اجزا: چینی سوا کپ،ونیلا کریم دو کپ ،انڈے سات عدد،میدہ سوا کپ،مکھن سوا کپ،بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچے،کریم ایک کپ، ہرا فوڈ کلردو کھانے کے چمچے

 ترکیب: فرائی پین میں مکھن گرم کریں۔ میدہ چھان کر گرم مکھن اس میں شامل کردیں ۔اب اس میں انڈے پھینٹ کر ڈالیںساتھ بیکنگ پاؤڈر اور چینی شامل کر دیں۔ میدہ کو اچھی طرح گوندھ لیں ۔اوون سانچے کے مطابق بیل کر سانچے میں ڈالیں ۔اس پر ونیلا کریم لگا کر اوون میں تقریباً آدھے گھنٹہ کے لیےرکھ دیں ۔سجاوٹ کے لیے تھوڑی سی کریم میں ہرا فوڈ کلر ملالیں۔کیک اوون سے نکالنے کے بعد اس پرپاکستانی پرچم بنائیں ۔مزیدار ونیلا کپ کیک تیاری ہے ۔

تازہ ترین