• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کیبنیٹ سیکریٹریٹ نے ملک کے تمام سرکاری محکموں کے 128 افسران کو منتخب کرکے گریڈ 19 میں پروموشن کی فہرست جاری کردی ہے۔

منتخب افسران کو لاہور کے نیشنل مینجمنٹ کالج اور کراچی، پشاور اور کوئٹہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پہنچنے کا حکم دیا مگر پُرکشش عہدوں پر تعینات 21 افسران نے دو دن کے بعد ہی اس فہرست سے اپنے نام نکلوا دیے۔

تفصیلات کے مطابق 6 اگست کو 128 گریڈ 18 کے افسران کی فہرست تیار ہوئی۔ افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، سیکریٹریٹ گروپ، پولیس سروس آف پاکستان، ریلویز، سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، پاکستان کسٹم، ان لینڈ ریونیو، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، فارن سروس آف پاکستان، انفارمیشن ڈپارٹمنٹ، پوسٹل سروس، کنٹونمنٹ گروپ، انٹیلی جنس بیورو، ایوی ایشن ڈویژن، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، منسٹری آف ڈیفنس پروکشن، الیکشن کمیشن، نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب)، فیڈرل سروس کمیشن اور دیگر محکموں سے تھا۔

کورس کی فیس ڈھائی لاکھ روپے ہے جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فی افسر ادا کرتا ہے۔ وزیراعظم کے 2014ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہر محکمہ کورس پر منتخب ہونے والے افسران کو فی الفور ریلیو کرنے کا پابند ہے۔

اس فہرست کے جاری ہونے کے دو یوم بعد 8 اگست کو ایک اور فہرست جاری کی گئی، جس میں 21 افسران نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے نام نکلوا دیئے۔ 8افسران نے اپنے کورس کے مقامات تبدیل کروالیے جبکہ 24 نئے افسران کے نام شامل کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین