• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق عزیز آباد کا رہائشی 32سالہ طلحہ سبرین کانگو وائر س سے متاثر ہوا ہے جسے آغا خان اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں رواں سال اب تک کانگو وائرس سے 9اموات ہو چکی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے اس مرض کےتدارک کے لئے اقدامات نہیں کیے جاسکے۔
تازہ ترین