• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک آزادی کشمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے، قاضی عبدالرشید چشتی

لوٹن (نمائندہ جنگ) انڈیا نے کشمیر کے خصوصی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت عطا کرے اور پاکستان کو ایسی قیادت عطا فرمائے جو اسے حقیقی معنوں میں اسلام کا گہوارہ بنائے اور آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالرشید چشتی نے کشمیریوں کی حمایت میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادئ کشمیر کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے انہوں نے لارڈ نزیر احمد کی اپیل پر پندرہ اگست کو لندن میںبھارت کے خلاف یوم سیاہ کے پروگرام کے علاوہ گزشتہ روز کے لوٹن کے مشترکہ مظاہرہ میں بھی بھرپور شرکت کی اپیل کی۔ قبل ازیں جامعہ کے ٹرسٹی خان محبوب خان نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ جامعہ تحریک آزادئ کشمیر کی سرگرمیوں میں اپنے حصے کا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر حج کے لیے جانے والے جامعہ کے مہتمم علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے لئے آسان منازل حج کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔
تازہ ترین