• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے،بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید پر پیغام دیا ہے کہ ہم کشمیریوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے،میرےنانانے کہا تھاکہ ہم کشمیر کے لیے ایک ہزارسال تک جنگ لڑیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ گجرات کے قصائی سےہے وہ اب کشمیر کا قصائی بن چکا ہے.

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام اقوام متحدہ پرحملہ ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کبھی کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر کی مریم نواز کی گرفتاری پر وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جب اسمبلی میں کہتےہیں میں کیاکروں توعوام مایوس تو ہوں گے، جب ہمیں متحد ہونے کا پیغام دینا تھا تو وزیراعظم نے مریم نواز کی گرفتاری کا فیصلہ دیا۔

انہوں نے اپنی پھوپی کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کو رات 12 بجے گرفتار کرایا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں کوئی انتہا پسند مذہبی جماعت آجاتی تو بھارت کا رد عمل کیا ہوتا،مودی کومبارک باد دینے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے تھا،اس وقت مودی کو بے نقاب کرنا تھا جب اس نے کشمیر کے سیاستدانوں کو گرفتار کیا۔

بلاول بھٹو زارداری کے مظفرآباد پہنچنے پر آزادکشمیر کے وزیراعظم راجافاروق کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظفرآباد آنےپر خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نےبھی جیل سےکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کاپیغام بھیجاہے، بلاول صاحب،شاہ محمودصاحب، ظفر اقبال صاحب کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہےہیں۔

تازہ ترین