وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے سرینگر کے مسلمان آج عید کی نماز ادا نہیں کرسکتے ،مودی کے دور کا سیاہ باب تاریخ یاد رکھے گی۔
شیخ رشیدا حمد کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر کشمیریوں کے لیے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ مودی سرکارسابق بھارتی فوجیوں کو کشمیر میں آباد کرنے اور مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مرجائیں گے کسی صورت برصغیر میں بھارت کی برتری قبول نہیں کریں گے۔
شیخ رشید نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے 303 ممبروں میں کوئی مسلمان نہیں ، بی جے پی نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا۔