• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری خواتین کو فوری حمایت کی ضرورت ہے، سعیدہ وارثی


برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے جنسی تشدد کی طویل تاریخ ہے، کشمیری خواتین کو فوری حمایت کی ضرورت ہے۔

سعیدہ وارثی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عورت سے نفرت اورجنسی دھمکیاں قابل نفرت اور پریشان کن ہیں، برطانوی دفترخارجہ دنیا میں جنسی تشدد کےخلاف سب سے موثر آواز ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ آئیون لیوس کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیرسے خودمختاری واپس لینے پرتشویش ہے، ہماری اخلاقی ذمے داری ہے کہ ہم اس معاملے پربولیں۔

آئیون لیوس نے بھارت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کی بگڑتی صورتحال کا فوری اور  پُر امن حل نکالے۔

تازہ ترین