• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : بارش کے بعد کیچڑ، آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے

کراچی میں شدید بارش کے بعد جانوروں کی قربانی کی گئی، مختلف علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے، بدبو کے بھبکوں نے شہریوں کو مصیبت میں ڈال دیا۔

شہر میں صفائی ستھرائی کرنے والے غائب ہوگئے جبکہ بارش کے بعد کیچڑ نے نشیبی علاقوں کی حالت کو مزید بدتر بنادیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں عید کے تینوں دن ہلکی بارش ہوتی رہے گی۔

علاوہ ازیں کراچی کے بعض علاقوں میں 3 روز سے بجلی غائب ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ احتیاطاً بجلی بند کی گئی ہے۔ عید کے دنوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہی رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین