• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجابی فوجی مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سے انکار کردیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجابی فوجی مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سے انکار کردیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے بھارت کے پنجابی فوجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ناانصافی اور ظلم کا حصہ بننے سے انکار کردیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امن بغیر مزاحمت کے ممکن نہیں ہے ، انصاف پسند بھارتی شہری مودی کے فاشزم کو مسترد کردیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا کسی کو ظلم سے روکنا مداخلت ہے ؟

تازہ ترین