آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ چھیڑنے کیلئے مودی کی نئی چال، مقبوضہ کشمیر میں جعلی چوکی بنا کر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا


کراچی (جنگ نیوز) جنگ چھیڑنے کیلئے مودی نے نئی چال چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جعلی چوکی بناکر پاکستانی جھنڈا لہرادیا ،جس کے بعد اس علاقے میں جعلی جھڑپ کا ڈرامہ رچاکر مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرے گا،کشیدہ صورتحال اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے جعلی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا ہے تاکہ ایک ڈرامہ کرکے کم از کم بھارتیوں کی حمایت حاصل کرسکے۔تفصیلات کے مطابق مودی کی ایک اور جعلسازی میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جعلی جھڑپ کا ڈرامہ رچاکر مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرے گا اس مذموم مقصد کیلئے بھارتی فوج نے اپنے علاقے میں جعلی پوسٹ بنالی ہے اور اس پر پاکستانی پرچم لہرایاگیا ہے ،سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج کی ایک جعلی اقدام اپنے ہی علاقے میں اٹھانے کی تیاری ہے ، بھارتی فوج جعلی اقدام کو میڈیا کے سامنے کنٹرول لائن پار کی کارروائی ظاہر کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جعلی جھڑپ کا ڈرامہ رچائے گی پھر بھارتی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کا ڈرامہ رچایا جائے گا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس ڈرامے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جعلی جھڑپ کے لئے پوسٹ تیار کرلی ہیں اور وہاں پاکستانی جھنڈا بھی لگادیا ہے۔

ویڈیو رپورٹس سے مزید
اہم خبریں سے مزید