کراچی(ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی‘کیایہی ریاست مدینہ ہے؟۔گزشتہ روز ٹوئٹرپر اپنے ردعمل میں بختاور کا کہنا تھا کہ زرداری اس الزام کے تحت تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں کہ جس کا ٹرائل تک شروع نہیں ہوا، یہ عمران خان کا مدینہ ہے کہ جہاں ایک مسلمان نماز کی ادائیگی کے حق سے محروم ہے، یہ عمران خان کا مدینہ ہے کہ جہاں ایک عورت کو رات 12 بجے اسپتال کے بستر سے کھینچ کر جیل لے جایا جاتا ہے۔آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے فریال تالپور کی فیملی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی، آج عید کا دن ہے اور ہم ابھی تک فریال تالپور سے ملاقات نہیں کرپائے۔