آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کواپنی ٹوئٹ پرشرمندگی کا سامنا ،بھری محفل میں پاکستانی لڑکی نے منافق کہہ دیا

نیویارک (اے پی پی)امریکی شہر لاس اینجلس میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب ایک پاکستانی لڑکی نے اسے پینل ٹاک کے دوران پریانکا کو’منافق‘اور بھارتی فوج کو جنگ کے لئے اکسانے والی کہہ دیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں بیوٹی پراڈکٹ ’ بیوٹی کون ‘کی جانب سے منعقدہ ایک پینل ٹاک شوکے دوران ایک پاکستانی لڑکی عائشہ ملک نے مائیکرو فون لیتے ہوئے وہاں موجود اداکارہ پریانکا چوپڑا کو منافق بلاتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی خیر سگالی کی سفیر کے طور دنیا میںامن کا راگ الاپتے ہوئے پاکستان کے خلاف جوہری جنگ کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہیں،انھوں نے کہا کہ آپ انسانیت کے حق میں کیسے بول رہی ہیں جو خود 26 فروری کو اپنی ٹوئیٹ میں ”جے ہند ہیش ٹیگ انڈین آرمڈ فورسز “لکھ رہی ہیں۔عائشہ نے کہا کہ آپ یونیسف کی خیر سگالی کی سفیر کے طور دنیا میںامن کی سفیر ہیں اور آپ اس کے باوجود پاکستان کے خلاف جوہری جنگ کے لئے اکسا رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہو گی۔عائشہ نے کہا کہ میں لاکھوں دوسرے پاکستانیوں کی طرح آپ کی بالی وڈ میں ترقی کی حمایت میں ہیں اور آپ ہیں کہ جنگ چاہتی ہیں۔اس موقع پر پریانکا سخت شرمندگی میں نظر آئی تاہم خود کو

سنبھالتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں جنگ کی ہرگز حامی نہیں البتہ محب الوطن ہوں،پاکستان میں میرے بہت سے دوست ہیں پر میں بھارتی ہوں۔پریانکا نے کہا کہ میرے ٹوئیٹ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتی ہوں ،ہم یہاں سب محبت کے لئے اکٹھے ہیں،لڑکیاں چیختی نہیں ہیں پر تمھاری محب الوطنی کا شکریہ ۔

اہم خبریں سے مزید