ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شہری حدود کے باہر چاروں اطراف 10سے زائد یونین کونسلوں میں ضلع کونسل کی طرف سے آلائشیں اٹھانے کیلئے اقدامات نہیں کئے جا سکے جس کے باعث مذکورہ شہری یونین کونسلوں میں شدید تعفن اور بدبو پھیل گئی ، شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو گیا۔