• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ آزادی پر گوگل ڈوڈل بھی پاکستان کے نام


دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے73 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا۔

گوگل کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کیے جاتے ہیں، اس سال بھی گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر خیبر پاس کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے جس کے اوپر قومی پرچم موجود ہے جبکہ نیچے سبز رنگ کے چوکور باکس میں سفید حروف میں گوگل لکھا ہے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ گوگل نے پاکستان کے کسی تہوار کے موقع پر ڈوڈل بنایا ہو۔اس سے پہلے بھی متعدد بار گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے تبدیل کر چکا ہے۔

گزشتہ برس بھی گوگل نے یومِ آزادیٔ پاکستان پر ایک خوبصورت ڈوڈل تخلیق کیا تھا۔

یومِ آزادی پر ہی نہیں بلکہ قوالی کے لیجنڈ نصرت فتح علی خان، معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی، پاپ سنگر نازیہ حسن،  شہنشاہِ غزل مہدی حسن، شہرۂ آفاق مصور اور خطاط صادقین احمد نقوی کی سالگرہ کے مواقع پر بھی اپنا ڈوڈل پاکستان سے منسوب کیا۔

تازہ ترین