اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج کا یوم آزادی ہم کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں،ہم سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
ویڈیو پیغام میں اسد قیصر نے کہاکہ72واں یوم آزادی تمام پاکستانیوں کو مبارک ہو،یاد رکھیے آج 14 اگست کا دن ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کےلئے قربانیاں دیں،بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہاکہ بھارتی حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے، کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھا ہےاور ان کے بنیادی انسانی حقوق صلب کئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان،ہم نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
اسد قیصر نے کہاکہ ہم نے پارلیمان متفقہ قرارداد کی کاپی کے ساتھ 199 ممالک کے اسپیکرز کو خط لکھے ہیں،میں خود ان ممالک کے اسپیکرز سے رابطہ میں ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ پارلیمان کی متفقہ قرارداد دنیا کی بڑی بڑی جمہوریتوں کی اسمبلیوں سے پاس کرائی جائے، مجھے اس میں کامیابی ہو رہی ہے۔