• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم تقریروں، تصویروں اورقرار داوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ آپ کی عملی مدد کریں گے۔


اسلام آباد ائرپورٹ پر لندن روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہاکہ بھارت نے ڈیڑھ کروڑ کشمیری مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کردیا ہے،ہم کشمیریوں کی عملی مدد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت نے جو کچھ کرنا تھا کردیا ہے،اس نے فوج اتار دی ہے، غاصبانہ قبضہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ بھارت نے ڈیڑھ کروڑ کشمیری مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کردیا ہے ،جس دن کشمیر سے کرفیو اٹھا ،اس دن دنیا کو پتا لگے گا کہ کشمیری  کس جوش و ولولے سے نکلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے کیا کرنا ہے؟یہ اب ہماری قومی ذمہ داری ہے،میں لارڈ نذیر کی دعوت پر تین دن کےلئے لندن جارہا ہوں،وہاں تین جلسے کروں گا۔

شیخ رشید نے کہاکہ وطن واپسی پر میں آزاد کشمیر جائوں گا ،راولاکوٹ اور مظفر آباد سمیت دیگر جگہوں پر، جو میرے اپنے علاقے ہیں،ان کا دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ میں کشمیریوں کو خاص طور پر مقبوضہ کشمیر رہنے والوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا مرنا ،جینا کشمیری عوام کے ساتھ ہے،ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔


تازہ ترین