• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابطیس پر کانفرنس میں معذوریوں سے بچنے کے لیے سفارشات تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملکی و غیر ملکی ماہرین ذیابطیس نے بین الااقوامی کانفرنس میںاکستان میں ذیابطیس کے نتیجے میں ہونے والی معذوریوں سے بچنے کے لیے سفارشات مرتب کی گئیں۔جن کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دیا جائے گا۔ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ذیابطیس کے علاج کے لیے تین ہزار سے زائد فُٹ کلینک قائم کیے جائیں ، ذیابطیس کے مریضوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ رعائتی نرخوں پر فراہم کیے جائیں اور ملک میں ذیابطیس سے بچائو اور قابو پانے کے لیے اسکولوں کی سطح پر آگاہی پروگرام شروع کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائبٹالوجی اینڈ انڈوکرائنا لوجی کے تحت منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی نیڈپ ڈائیبٹیزفُٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے اٹلی کے ماہر امراض ذیابطیس پروفیسر رابرٹوانچینی ، ڈائبیٹک فُٹ انٹرنیشنل کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر زاہد میاں، انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن مینا ریجن کے صدر پروفیسر عبد الباسط، معروف پاکستانی معالج پروفیسر اعجاز ووہرہ ،ڈاکر زمان شیخ ،ڈاکٹر اشعر فواد،ڈاکٹر عاصم بن ظفر،پروفیسر بلال بن یونس،ڈاکٹر سیف الحق ،ڈاکٹرارم غفور، نیوٹر یشنسٹ صائمہ رشید سمیت یورپ ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے آئے ہوئے ماہرین نے خطاب کیا۔کانفرنس کے اختتامی روزپاکستان میں ذیابطیس کے نتیجے میں ہونے والی معذوریوں سے بچنے کے لیے سفارشات مرتب کی گئیں۔جن کو جلد ہی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین