• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کا کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنڑیکٹ بحالی پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر/نصر اقبال) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنڑیکٹ بحال کرنے پر غور شروع کردیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر 18کھلاڑیوں کے ساتھ اے، بی اور سی کیٹگری میں معاہدہ کیا جائے گا۔ تاہم مالی مشکلات کے سبب کھلاڑیوں کو دی جانے رقم ماضی کے مقابلے میں کچھ کم ہوگی، اس سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی کو ذمے داری سپرد کردی گئی ہے، اولمپکس گیمز رسائی رائونڈ کے تربیتی کیمپ کے لئے سلیکشن کمیٹی نے35 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے جس کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اس ماہ کے آخر میں لگے گا۔ کیمپ کیلئے منتخب35 میں سے18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنڑیکٹ دیا جائے گا۔تاہم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنڑیکٹ دینے کے لئےسلیکشن کمیٹی کے ارکان ٹیم آفیشلز سے بھی مشاورت کریں گے جس کے بعد کھلاڑیوں کے نام پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر کو پیش کئے جائیں گے۔
تازہ ترین