• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آئس لینڈ میں ہیٹ ویو سے 16؍ مربع کلومیٹر طویل گلیشیر پگھل گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے حیران کن تصاویر جاری کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کی وجہ سے آئس لینڈ میں ایک بہت بڑا گلیشیر صرف تیس سال کے عرصہ میں غائب ہو چکا ہے۔


گلیشیر کا نام اوکیوکول ہے جس کا رقبہ 16؍ مربع کلومیٹر تھا۔ ماہرین اسے صرف او کے کے نام سے جانتے ہیں۔ناسا نے تقابل کیلئے او کے کی 1986ء اور اس کے بعد 2019ء کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرانی تصویر میں گلیشیر بھرا ہوا ہے جبکہ تازہ ترین تصویر میں گلیشیر کی جگہ پر صرف ایک پہاڑ نظر آ رہا ہے جس کے گرد ہلکی پھلکی ہریالی بھی ہے۔ اس گلیشیر کی نگرانی اور اس کے زوال پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال یورپ جس ہیٹ ویو کا شکار ہوا ہے اس کی وجہ سے آرکٹک ریجن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

تازہ ترین