• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہزاروں لوگ کنٹرول لائن عبور کرنے کیلئے تیار، کشمیری پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، امید ہے، ہماری پشت پر کھڑا ہوگا، وزیراعظم آزادکشمیر


مظفرآباد(نمائندہ جنگ )وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر فاروق نے کہا ہے کہ 1989ء کے بعد ایک لاکھ کشمیریوں کو شہیدکیاگیا‘مودی اور ہٹلر ایک دوسرے کی کاربن کاپی ہیں ‘میری قوم محاصر ے میں ہے ،بقائے پاکستان کی جنگ میں کنٹرول لائن توڑدینگے راجہ فاروق اپنی تقریر کے دوران آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ پاکستان ہماری پشت پر کھڑا ہوگا اور ہم آگے کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں مقبوضہ کشمیر میں اپنے آبائی علاقے کو دیکھنا چاہتا ہوں، ہزاروں کشمیر ایل او سی کو عبور کرنے کے لیے تیار ہیں،اقوام کی قرار دادیں بھی ہمیں یہ لکیر توڑنے کا حق دیتی ہیں ، بھارت کا اصل ہدف پاکستان ہے ، کشمیر کا مورچہ ہاتھ میں نہ رہا تو ملک غیر محفوظ ہو جائے گا ، مقبوضہ کشمیر میں خوراک، ادویات کی قلت ہے ،اپنی زندگی میں اپنا گھر دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستان ہماری پُشت پر کھڑا ہو تو ہم بلا خوف و خطر آگے بڑھیں گے، آزادی کی اس جد وجہد میں ہر حد عبور کریں گے،کشمیری عوام پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ تقسیم ہند کے دوران بھی لاکھوں کشمیر ی مارے گئے تھے، 1947، 1965، 1971 اور 1989 کے بعد سے اب تک 40 ہزار سے زائد کشمیری مہاجرین یہاں کیمپوں میں مقیم ہیں۔ 10 ہزار سے زائد خواتین آدھی بیوہ ہیں کیونکہ وہ جانتی ہی نہیں کہ ان کے شوہر زندہ ہے یا نہیں؟ پیلٹ گن کی فائرنگ سے ہماری نسل کو زخمی اور نابینا کردیا گیا۔راجہ فارق حیدر نے کہا کہ بھارت کے وزیر نے کشمیری لڑکیوں سے متعلق جو بات کی اس سے میرا تو خون کھولتا ہے، تاہم پاکستان کو اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے ۔ راجہ فاروق اپنی تقریر کے دوران آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں مقبوضہ کشمیر میں اپنے آبائی علاقے کو دیکھنا چاہتا ہوں، ہزاروں کشمیر ایل او سی کو عبور کرنے کے لیے تیار ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول کو سیز فائر لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جلد آزاد کشمیر حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو روزِقیامت ہم سب سے حساب لیا جائے گا۔

تازہ ترین