• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ،تین روز میں تقریباً 42,937 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے عیدالاضحی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر تین روز میں تقریباً 42,937ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے اعلامیے کے مطابق لینڈ فل سائٹس اور شرافی گوٹھ جی ٹی ایس پرقربانی کی آلائشوںکو مدفون کرنے کے لئے بنائی گئی ٹرنچز میں عید کے تینوں دن مجموعی طور پرتقریباً 42,937ٹن آلائشیں مدفون کی گئیں جام چاکرولینڈ فل سائٹ ٹرنچز میںمجموعی طور پر تقریباً 11,457ٹن ، گوند پاس لینڈ فل سائٹ پر مجموعی طور پر 19,746ٹن ، شرافی گوٹھ جی ٹی ایس پر بنائی گئی ٹرنچز میں 11,734 ٹن آلائشیں مدفون کی گئیں ۔ چونے کا چھڑکاؤ اورجراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی اور ایم ڈی سندھ سالڈ بورڈ مینجمنٹ کے ہمراہ جام چاکرو لینڈ فل سائیٹ اور علاقوں کا دورہ کرکے آلائشوں کو اٹھانے اور مدفون کرنے کے عمل کا معائنہ کیاضلع شرقی، جنوبی، ملیر اور غربی میں ٹوٹل 51کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھےجہاں سے ڈمپر لوڈر ، ٹرک کے ذریعے بروقت آلائشوں کولینڈ فل سائٹ ٹرنچز میںمنتقل کرتے رہے۔تقریباً تمام کلیکشن پوائنٹس کلیئر کر دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ضلع وسطی اور ضلع کورنگی کی آلائشوں کوبھی ایس ایس ڈبلیوایم بی کی لینڈ فل سائٹ اور جی ٹی ایس پر مدفون کرنے میں تعاون کیا گیا تین روز میں مرکز شکایات پر 220شکایات موصول ہوئیں جس میں سے نوے فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیادریں اثناء آلائشوں کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ معمول کا کچرا بھی اٹھایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین