کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) مشرقی بائی پاس گھر میں بجلی ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاںبحق ہو گیا پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کا رہائشی نوجوان ساجد ولد عبدالخالق بدھ کو گھر میں بجلی ٹھیک کر رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال پہنچائی جسے ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کر دیاگیا ۔