• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، طبی و تعلیمی ماہرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم آزادی کی تقریبات کی مذید تفصیلات کےمطابق فاقی اُردو یونیورسٹی میںکو جشن آزادی کی تقریب سے  شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین نےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنا جشن آزادی اُسی جوش و خروش کے ساتھ منانا چاہئے جو جوش و خروش اور جذبہ ہمارے آبائو اجداد تقسیم کے بعد کے سالوں تک دکھاتے رہے  ۔ہمیں پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانا ہے ۔ اس موقع پررجسٹرارڈاکٹر محمد صارم ڈاکٹر گوہر علی مہر ‘ صدر انجمن اساتذہ گلشن اقبال ‘ڈاکٹر ساجد جہانگیر‘ ڈاکٹر تسنیم فاطمہ ‘عطا محمد گورمانی اور دیگر نے خطاب کیا ۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برِصغیر کا نامکمل ایجنڈا اور پاکستان کی شہ رگ ہے، جس پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا، یہ بات انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پرچم کشائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ز پروفیسر زرناز واحد، پروفیسر کرتار ڈاوانی، رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی، بریگیڈیر محمد شعیب، نلجڈ کے سربراہ پروفیسر سیدندیم حسن، پروفیسر راشد قدیر، او آئی سی ڈی کے سربراہ پروفیسر نثار احمد راؤ، پروفیسر رملہ ناز، ڈاؤ کالج آف فارمیسی کی سربراہ پروفیسر سنبل شمیم سمیت سینئر فیکلٹی ممبرز اور طلبا اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اب ملی نغموں اور قرار دادوں سے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ ہماری آزادی کا عنوان کشمیر ہے اس کے بغیر تکمیل پاکستان کا خواب ادھورا محسوس ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ضیاء الدین تعلیمی بورڈ کی جانب سے منعقد کی جانے والی یومِ دعا کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بورڈ کی جانب سے کشمیر کے شہداء ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام کے لئے یومِ دعا منایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے اسپتال میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسپتال میں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی، ریلی نکالی گئی، قومی نغمے اور ترانے پیش کیے گئے، کیک کاٹا گیا اور اسپتال کے عملے اور مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ڈاکٹر سیمیں جمالی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کی قیادت میں ریلی کی شرکاء نے پورے اسپتال کا چکر لگایا۔

تازہ ترین