حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کی جانب سے پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کی رہائی کے لئے تیسرے روز بھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ندیم جتوئی، لالہ سلطان بھٹی اور دیگر نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں پارٹی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ آمریتی ادوار میں بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور اب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔