• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے دھماکے میں شہید افراد کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کا امن تہہ و بالا کرنے کے درپے ہیں، ایسے عناصر کے عزائم خاک میں مل جائیں گے اور انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ایسے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن پر جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہے۔

تازہ ترین