• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: بھارت کے خلاف احتجاج پر فواد چودھری کی مبارکباد

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے خلاف لندن، پیرس ، کوپن ہیگن اور اوسلو میں جس طرح لوگ خصوصاً نوجوان نکلے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر پاکستانیوں کی رگ رگ اور خون میں شامل ہے۔


انہوں نے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔

پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کے موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے کشمیر کے لئے پہلے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں تنہا ہوتے جارہے ہیں، اقوام متحدہ ہو یا او آئی سی ہر فورم پر ان کی مذمت ہورہی ہے۔

تازہ ترین