اسلام آباد (نمائندہ جنگ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت و ٹیکسٹائل کے اجلاس میں رکن کمیٹی آصف علی زرداری کوپروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود شرکت کیلئے نہیں لایا گیاجس پر چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈ ر پر عملدرآمد نہ کرنیوالے ذمہ دار افسران کے خلاف تحریک استحقاق لائی جائیگی اور معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی کیونکہ پروڈکشن آرڈر پر تعمیل نہ کرنا آئین پارلیمنٹ ہے، پروڈکشن آرڈرجاری ہونے کے باجود عملدرآمد نہیں کیا گیا۔