اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار آصف زرداری کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیاجبکہ دوران سماعت لطیف کھوسہ نےعدالت کو درخواست دیتے ہوئےکہا کہ آصف زرداری دل کےمریض ہیں جیل میں اےکلاس، ایئرکنڈیشن، علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنےکابھی حکم دیاجائے ۔ جمعہ کو سماعت کےدوران نیب حکام نے ریمانڈ ختم ہونے پر آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا ۔