• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

”ہیر مان جا“ کے ہاؤس فُل شوز کامیابی سے جاری


کراچی (محمد ناصر ) جیوفلمز“ اور ”آئی آر کے فلمز“ کے اشتراک سے عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی سب سے بڑی فلم ”ہیر مان جا“ کی ملک بھر میں کامیاب نمائش جاری ہے۔ فلم کی جاندار کہانی، خوبصورت مناظر ، شاندار میوزک اور اداکاروں کی بہترین پرفارمنس نے سب کے دِل جیت لئے ہیں۔ملک بھر میں سنیما گھر ہاؤس فُل ہیں اور ہر گزرتے دِن فلم دیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ فلم ”ہیر مان جا“ نے ابھی تک اپنا اوپننگ ویک اینڈ بھی مکمل نہیں کیا تاہم پرستاروں کی جانب سے فلم کی کاسٹ کو ہر طرف سے مبارکبادیں ملنا شروع ہوگئی ہیں کیونکہ اس فلم نے چند ہی دِنوں میں صرف پاکستان سے کروڑوں روپے کا بزنس اپنے نام کرلیا ہے۔ دوسری طرف شوبز سے وابستہ افراد نے عوام کو ”ہیر مان جا“ دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کا رُخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین