• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘شجر کاری مہم کا آغاز، چیف جسٹس نے افتتاح کیا

پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا ، ہائیکورٹ کے ججز، صدور پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھی اس موقع پر موجودتھے۔ شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا اور لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجوں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے نمٹنے کے لئے شجر کاری ضروری ہے ، شجرکاری سے آنے والی نسلوں کو صاف وصحت مند ماحول کی فراہمی یقینی ہوگی۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں، مختلف بنچوں کے ایڈیشنل رجسٹرارز اور بار ایسوسی ایشنوں کے صدور کو ہدایت کی کہ ہر عدالت کے احاطے میں کم از کم سو پودے لگائے جائیں۔
تازہ ترین