• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کچلاک کی کلی قاسم کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ جاں بحق شخص کے رشتہ دار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہوگئے تھے، اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین