• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن نے اردو کلاسز لینا شروع کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جریمی میکلن نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں جریمی کے ساتھ اُن کی بیٹی جیول ہاتھ میں فیڈر لیے بیٹھی ہے اور عقب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لگا ہوا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں جریمی نے کہا کہ ’میں اور میری بیٹی جیول اردوکا سبق نمبر 7سیکھیں گے۔‘

آن لائن کورس میں جریمی سے انگریزی میں سوال کیا گیا کہ ایک امریکی پاکستان میں کسی خاتون سے چائے کی اجازت کیسے طلب کرے گا۔

اس کے جواب میں جریمی نے کہا کہ ’کیا آپ ایک چائے کی پیالی پئیں گے‘ جریمی یہاں غلطی کر بیٹھے تو اُن کی فوراً تصیح کی گئی کہ خاتون کے لیے پئیں گی کہا جاتا ہے۔

جریمی کو بھی اپنی غلطی سمجھ آگئی اور انہوں نے انگریزی میں کہا کہ ’پئیں گی، کیونکہ وہ ایک خاتون ہیں۔‘

اگلا سوال جریمی سے کیا گیا کہ کوئی آپ سے چائے کا پوچھے اور آپ کو کوئی اعتراض نہ ہوتو آپ کیا جواب دیں گے؟ اس کے جواب میں جریمی نے کہا کہ ’جی مہربانی‘۔

اس کے بعد اُن سے پوچھا گیاکہ کیا آپ کو یاد ہے کہ ’لنچ‘ کو اردو میں کیا کہتے ہیں تو انہوں نے فوراً جواب دیا کہ’دوپہر کا کھانا۔‘

ویڈیو کے آخرمیں انہوں نے صحیح جواب دینے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

اس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اُن کی بیٹی جیول کو ’جی‘ بولنا آگیا ہے اب بس وہ ’اچھا‘ اور ’ٹھیک ہے‘ سیکھ لے تو وہ 75فیصد اردو سیکھ جائے گی۔

ایک اور ٹوئٹ میں جریمی نے بتایا کہ انہیں اردو کے عام فہم جملے اورلفظ جانتے ہیں لیکن وہ باقائدہpimsleurٹریننگ کورس سے تربیت لے رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اردو سیکھتے وقت کی اور بھی ویڈیوز شیئر کریں گے تاکہ آپ سب مجھے نصیحت کرنےکے ساتھ ساتھ میرا مذاق بھی اُڑا سکیں۔

واضح رہے کہ جریمی میکلن اپنے آپ کو امریکا میں اپنے آپ کو پنڈی بوائز کا سفیر کہتے ہیں۔ پاکستان سے پسندیدگی کا اظہار وہ اپنے ٹوئٹس میں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

14اگست کے موقع پر انہوں نے لاہور کے مال روڈ میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور پاکستانیو کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین