• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال و دیگر کے خلاف 198 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت


کراچی میں 198 پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اور ایس بی سی اے کے افتخار قائم خانی و دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ریفرنس کے تفتیشی افسر عبدالفتح پیش نہیں ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ مفرور ملزمان کے متعلق رپورٹ تیار ہے۔ عدالت کے نوٹس موصول کرانے کے لیے ملزمان کو بھیجےگئےتھے ۔

ملزم زین ملک کا وکیل بھی عدالت میں پیش ہوا جبکہ ملزم نذیر زرداری کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔

عدالت نے زین ملک اور دیگر ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

پی ایس پی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کبھی مہاجر ،سندھی فساد تو کبھی پٹھان، بلوچ فساد کیا گیا ۔ہم کشمیر کے معاملے پر عمران خان کی بھرپور حمایت کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ بھارت نے خود اب کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی طرف اشارہ دے دیا ہے۔ آئینی ترمیم کے بعد اب کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے۔

تازہ ترین