• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات مثبت قرار دے دیے

پاکستان میں 10 سال بعد انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہوگئی، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی رپورٹ مثبت قرار دے دی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ٹیم کا فیڈ بیک بہت مثبت رہا، پی سی بی سے متبادل پروگرام کے حوالے سے بات کریں گے۔

سری لنکن بورڈ کے سی ای او نے مزید کہا کہ اپنی حکومت سے بھی پاکستان کے دورے کے حوالے سے رابطہ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سری لنکا کو کراچی اور لاہور میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہوئی ہے، سری لنکا کے 4 رکنی وفد نے گذشتہ ہفتے لاہور اورکراچی کا دورہ کیا تھا۔

پچھلے دنوں سری لنکا کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان میں سب اچھا ہے کہ رپورٹ دے دی۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کو دورے کے لیے آمادہ کرنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کو کم ازکم ایک ٹیسٹ میچ کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی رپورٹ تو مثبت آگئی ہے تاہم سری لنکن کھلاڑی پاکستان آنے کےلئے تیار نہیں ہیں۔

تازہ ترین