• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے بچے پر تشدد کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بہادر آباد میں ریحان نامی بچے پر انسانیت سوز تشدد کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ قانون و انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کمسن بچے کے والدین سے مکمل تعاون کیا جائے، کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، پولیس ایسا کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرے۔

تازہ ترین