• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایرانی تیل بردار جہاز ضبط کرنے کے وارنٹ جاری کردیے


امریکا نے ایران کے تیل بردار بحری جہاز کو ضبط کرنے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے ایران کے تیل بردار بحری جہاز ’گریس ون‘ کو تحویل میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

اس آئل ٹینکر کو برطانوی بحریہ نے چار جولائی کو اس شک پر جبرالٹر کے قریب قبضے میں لے لیا تھا کہ وہ شام کے لیے تیل لے کر جا رہا تھا۔

اس کے بر عکس جمعرات کے روز جبرالٹر کے ایک جج نے امریکی کوششوں کے برخلاف اس آئل ٹینکر کو چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔

امریکا کا موقف ہے کہ یہ آئل ٹینکر اور اس پر موجود تیل کو ضبط ہونا چاہیے۔

تازہ ترین