کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے دسمبر میں نیپال میں ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ کو دوبارہ شامل کرانے کی کوشش شروع کردی ہے، ان کھیلوں کے منتظمین نے ہاکی کے مقابلے اسٹیڈیم تیار نہ ہونے کی وجہ سے سائوتھ ایشین گیمز سے باہر کردیا ہے، نیپال کی حکومت ڈیڈ لائن ختم ہونے تک ہاکی اسٹیڈیم تیار کرنے میں ناکا م رہی ہے،سیف گیمز یکم سے دس دسمبر نیپال کے شہر کھٹمنڈو اور پوکھارا میں ہونا ہے ، نیپالی حکومت ڈیڈ لائن ختم ہونے تک ہاکی اسٹیڈیم تیار کرنے میں ناکا م رہی ہے،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ایشین اولمپکس کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں ہاکی کو شامل کیا جائے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے خالد محمود کا کہنا تھا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی سیف گیمز میں سے ہاکی نکالے جانے پر ناخوش ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کہ یہ حالات ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہیں اورایسو سی ایشن تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے۔امید ہے کہ ایشین اولمپکس کمیٹی کی جانب سے اچھی خبر ملے گی۔ نیپال کی حکومت کا موقف ہے کہ 2015 کے تباہ کن زلزلے نے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔