• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ :ٹوری ایم پی نے نگراں پی ایم کیلئے کوربن کومسترد کردیا

لندن (پی اے) سینئر ٹوری رکن پارلیمنٹ سر اولیور لیٹون نے کہا ہے کہ وہ نو ڈیل بریگزٹ سے بچنے کے لئے جیرمی کوربن کے نگران وزیراعظم بننے کی حمایت نہیں کریں گے۔ تاہم انہوں نے پورے کامنز کی جانب سے اس فیصلہ کی حمایت کی ہے کہ برطانیہ کے ای یو سے کسی ڈیل کے بغیر دستبردار ہونے کو روکا جائے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم بورس جانسن اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ 31 اکتوبر کو برطانیہ ’’ڈو او ڈائی‘‘ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ای یو چھوڑ دے گا۔ مسٹر کوربن کا موجودہ منصوبہ حکومت پر عدم اعتماد کا ووٹ جیت کر عبوری وزیراعظم بن جانا ہے اور ایک اور ریفرنڈم کیلئے کمپین چلائی جائے۔ سر اولیور لیٹون جو کہ سینئر ٹوری ارکان میں شمار ہوتے ہیں، انہیں مسٹر کوربن کی جانب سے منصوبہ سے متعلق ایک خط موصول ہوا۔ بی بی سی ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام میں ان سے مسٹر کوربن کی تجویز کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اسے ذاتی طور پر شیئر نہیں کروں گا کیونکہ میں ذاتی طور پر اس کیلئے ووٹ نہیں چاہتا۔
تازہ ترین