• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی پرواز 150 حاجیوں کو لے کر آج کوئٹہ پہنچے گی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سے قومی ایئرلائن کا بعد از حج آپریشن کل سے شروع ہو گاپہلی جج پرواز 19اگست کو ڈیڑھ سو حجاج کرام کو لیکرجدہ سے کوئٹہ پہنچے گی پی آئی اےذرائع کے مطابق سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کا آغاز ہوگیا ہےجبکہ بلوچستان کے حجاج کرام کی کوئٹہ واپسی کاسلسلہ کل سے شروع ہوگا اور پہلی جج پرواز کل نو بجے کوئٹہ ائیرپورٹ پر پہنچے گی جدہ اور مدینہ سے مجموعی طور پر 57 پروازوں کے ذریعے8 ہزار 3 سو حجاج کرام کو کوئٹہ پہنچایا جائیگا اور بعد ازحج فلائٹ آپریشن 9 ستمبرتک جاری رہے گا۔
تازہ ترین