• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے،شفقت محمود

اسلام آباد (اے پی پی) ہم مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور ہر سطح پر حمایت کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کی روح کو اجاگر کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام ’’روح آزادی کشمیر اور اہل قلم‘‘ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندیم شفیق ملک‘ وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن مہمان خصوصی جبکہ افتخار عارف اور ڈاکٹر انعام الحق جاوید مہمانان اعزاز تھے۔ سید جنید اخلاق چیئرمین اکادمی‘ ڈاکٹر راشد حمید ڈی جی اکادمی ادبیات بھی موجود تھے۔ تقریب سے پاکستانی زبانوں کے نمائندہ اہل قلم ڈاکٹر احسان اکبر، پروفیسر جلیل عالی، محمد حمید شاہد، میر تنہا یوسفی (پنجابی)، ڈاکٹر منظور ویسریو (سندھی)، م۔ر شفق (پشتو)، ڈاکٹر واحد بخش بزدار (بلوچی) اور وفا چشتی (سرائیکی) نے اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور انسانیت سوز بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ دنیا کے ہر فورم میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرینگے تاکہ بھارت کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو فوری بحال کرے۔ 1965ء کے بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر خصوصی میٹنگ بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
تازہ ترین