• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی ایک سالہ حکومتی کارکردگی پر کڑی تنقید


پیپلزپارٹی نے بھی تحریک انصاف کی ایک سالہ کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں آنے سے قبل 100 دن کے پلان کا اعلان کرنے والوں کو ایک سال ہو گیا، چیزیں بہتر ہونے کے بجائے پیچھے چلی گئیں۔

حیدرآباد میں سینیٹر سسی پلیجو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کچھ نہیں اسلئے وہ کہتے ہیں کہ میں نے زرداری، نواز شریف اور مریم کو جیل میں ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک سال میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے،گھر اور نوکریاں دینے کے بجائے حکومت نے عوام کو  بے روزگار اور بے گھر کردیا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کا حال دیکھ لیں، کشمیر کا اسٹیٹس کیسے تبدیل ہوا؟ ایسے میں اپوزیشن کشمیر کاز کی خاطر ساتھ دے رہی ہے تو حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کب تک یو ٹرن کی پالیسی پر چلیں گے، لہذا پارلیمنٹ کو رول دے دیں کہ وہ طے کر لے کہ آپ کے ملک کے دوست کون کون ہیں اور ملکی مفادات کہاں ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ملک کی ایک متواتر خارجہ پالیسی ہونا چاہیے، اس کے لئے جمہوری قوتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

تازہ ترین