آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ24؍ جمادی الثانی 1441ھ 19؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دیر بالا: ریموٹ کنٹرول بم حملہ،5 افراد جاں بحق

دیر بالا میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے دیربالابم دھماکے کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) نصیب خان کے مطابق دھماکا دیربالا کے علاقے گماڈھنڈ میں ہوا ہے ۔

ڈی پی او نے مزید کہاکہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں جن میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق حاجی معتبر خان کی جائیداد پر پرانی دشمنی چلی آرہی ہے ،دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر کئی حملے کئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ حاجی معتبر خان پر پہلے بھی 2 خود کش حملے ہوچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید