• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کل، شہباز، بلاول شریک نہیں ہوں گے

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کل، شہباز، بلاول شریک نہیں ہوں گے
فائل فوٹو

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن میزبانی کریں گے۔


اپوزیشن رہنما شہباز شریف کمردرد کے باعث اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دورہ گلگت بلتستان کے باعث اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے۔

اپوزیشن کی اے پی سی کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سرفہرست ہے جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

قریبی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو کمردرد کے باعث مکمل آرام کا مشورہ دے رکھا ہے ۔

اپوزیشن کی اے پی سی میں پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے کیونکہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے دورہ پر ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر بخاری،شیری رحمان،فرحت اللہ بابر و دیگر شامل ہوں گے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارٹی کے سینئیر قائدین پر مشتمل وفد کل اے پی سی میں شریک ہوگا، وفد میں خواجہ محمد آصف، ایاز صادق ،احسن اقبال و دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین