• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایران میں مظاہرہ


مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کے غاصبانہ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف ایران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے عالمی برادری سے کشمیریوں کی مدد کرنے اور مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی، کشمیری اور پاکستانی مظاہرین نے تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے، وادی میں جاری لاک ڈاؤن، کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر احتجاج کر رہے تھے۔

احتجاجی مظاہرین نے وادی میں ہندو آبادکاری کی بھارتی مذموم کوششوں کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی سے بھارتی تسلط ختم کروا کر کشمیریوں کی مدد کی جائے۔

تازہ ترین