• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا ذمہ داری کا مظاہرہ، معلومات آئی سی سی سے شیئر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حساس معلومات آئی سی سی سے شئیر کرلیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔اینٹیگا ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف بھارتی ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

بھارتی بورڈ مقامی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ایک ڈیپارٹمنٹ کو ای میل گذشتہ ہفتے موصول ہوئی تھی۔

انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سے پی سی بی نے معلومات آئی سی سی کو فراہم کردی کیوں کہ یہ انٹرنیشنل سیریز ہے۔

آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس کا علم نہیں لیکن ہم کسی طرح بھی سیکورٹی ایشوز پر کمنٹ نہیں کریں گے۔پی سی بی بھی اس حساس معاملے پر خاموش ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو اینٹی کرپشن اینڈ ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کو ای میل ملی تھی جسے آئی سی سی کو بھیج دیا گیا، آئی سی سی نے یہی میل بھارتی بورڈ کو فارورڈ کردی، لیکن پی سی بی اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کررہا ہے۔

تازہ ترین